۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ممبئی بھر میں یوم القدس منایا گیا

حوزہ/ دنیا بھر کی حکومتوں کو اس مسلئہ پر ایک ساتھ بیٹھنے اور مقبوضہ فلسطین میں روزانہ ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی میں لوگوں نے یوم القدس کا اہتمام کیا، جو ہر سال ماہ مقدس رمضان کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے۔ یہ تقریب دنیا بھر میں ہونے والے ظلم بالخصوص فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ایک موقع فراہم کرتی ہے۔

اس تقریب میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، جس میں بہت سی خواتین بھی ریلیوں میں شامل ہوئیں۔ ایک ریلی خوجہ جامع مسجد ڈونگری سے کیسر باغ ہال تک نکالی گئی جبکہ دوسری ریلی اندھیری زیب پیلس سے چائے کافی تک نکالی گئی۔

میرا روڈ کی حیدری جامع مسجد میں شرکاء نے اسرائیل کی نسل پرست حکومت اور امریکہ اور برطانیہ میں اس کے حامیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ میرا روڈ سے شریک احسان حیدر رضا نے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کی حکومتوں سے نوٹس لینے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔۔۔

"فلسطینیوں کی جاری نسل کشی عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے, انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو اس مسلئہ پر ایک ساتھ بیٹھنے اور مقبوضہ فلسطین میں روزانہ ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔"

اندھیری سے تعلق رکھنے والے ایک اور شرکاء نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے امریکہ اور یورپ کی حکومتوں کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اگر وہ روس کے یوکرین پر قبضے کے خلاف موقف اختیار کر سکتے ہیں تو انہیں فلسطین کی زمین پر 75 سال سے اسرائیلی قبضے کے خلاف بھی ایسا ہی موقف اختیار کرنا چاہیے۔"

مجموعی طور پر، ممبئی میں یوم القدس کی تقریب نے لوگوں کے لیے ظلم کے خلاف بولنے اور فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کا کام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .